بھٹکل:17/فروری (ایس او نیوز)یکم جولائی 2016کو ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق مسلسل ایک سال سے زیادہ سالوں میں ریاضی کے مضمون میں زائد نمبرات حاصل کرنے والے ، اپنی جدت طرازی کے لئے مشہور اور سماجی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والے 9سال سے 16سال کی عمر والے بچوں کو غیر معمولی صلاحیت کا ایوارڈ دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
اترکنڑا ضلع میں رہائش پذیر 9سال سے 16سال کے اندر والے بچے جو ان تینوں میدانوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کئے ہوں اُن اہل امیدواروں سے ضلعی ایوارڈ کے لئے درخواستیں دینے کےلئے کہا گیا ہے۔ خواہش مندا میدوار نمونہ فارم اور زائد جانکاری کے لئے متعلقہ تعلقہ جات کے بچوں کے فلاح وبہبودی کے آفیسر یا بی ای اؤ یا نائب ڈائرکٹر محکمہ خواتین و اطفال کاروار سے دفتر ی اوقات میں رابطہ کرسکتے ہیں۔ اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ پُر کردہ فارم کے ساتھ مناسب دستاویزات کو منسلک کرکے 28فروری 2017تک نائب ڈائرکٹرفلاح وبہبودی برائے خواتین و اطفال کاروارکو سونپ دیں ۔ اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ اس سے قبل متعلقہ میدان میں جو بچے ایوارڈ پاچکے ہیں وہ درخواست دینے کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔